نوح دستگیربٹ کو کسٹمز میں اعزازی عہدہ مل گیا

ممبر کسٹمز آپریشن مکرم جاہ نے نوح دستگیر بٹ کو اعزازی بیج لگائے

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیربٹ کو کسٹمز نے اپنا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔

منگل کو لاہور کے کسٹم ہاؤس میں نوح بٹ کو سلامی پیش کی گئی۔

اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کو اسسٹنٹ کليکٹر کسٹمز پولیس کا اعزازی عہدہ دے دیا گیا۔

ممبر کسٹمز آپریشن مکرم جاہ نے نوح دستگیر بٹ کو اعزازی بیج لگائے۔

نوح بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمزکا شکرگزارہوں جن کی سپورٹ کے ساتھ میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

نوح بٹ نے مزید کہا کہ ایشین گیمز اور اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔

PAKISTAN CUSTOMS

NOOH BUTT

Tabool ads will show in this div