کراچی والوں کو سستی بجلی ملنے کا امکان روشن

کےالیکٹرک اور ایس ایس جی سی میں اعلی ترین رابطے

کے الیکٹرک کو سستی مقامی گیس ملنے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اس کے بعد کراچی کے صارفین کو سستی بجلی مل سکے گی۔

کےالیکٹرک اور ایس ایس جی سی میں اعلی ترین رابطے کے بعد معاملات بہتر ہوئے ہیں۔

کےالیکٹرک کے سی ای او نے مقامی گیس کیلئے ایم ڈی ایس ایس جی کو ٹیلی فون کیا ہے۔

کےالیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اور ایس ایس جی سی کے ایم ڈی عمران منیار کے درمیان بات چیت میں کے الیکٹرک نے سستی بجلی کی پیداوار کے لئے مقامی گیس کی دستیابی پرزور دیا۔

ترجمان کےالیکٹرک نےبتایا کہ بجلی بنانے کیلئے سستی مقامی گیس کی سپلائی سے بجلی صارفین کے بلوں میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی نے مقامی گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ssgc

K-Electric

power supply

Tabool ads will show in this div