پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس طے

عمل درآمد نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی

پنجاب ہیلتھ کِیئرکمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت طے کردی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نےتمام نجی لیبارٹریزاوراسپتالوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس پر عمل درآمد نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پنجاب میں ڈینگی کے لیے این ایس ون،آئی جی جی ٹیسٹ زیادہ سےزیادہ 1500 روہے کا ہوگا۔

تمام نجی لیبز اور اسپتال ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں دینے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈینگی ٹیسٹس کے ریٹس چیک کرنے کے لیے چھاپے مارے گا اور احکامات کی خلاف ورزی پر لیبارٹریز کو سیل کردیا جائے گا۔

dengue

MKABEER-UL-AZEEM Sep 20, 2022 04:08pm
meny kal idc sey test karwey tha 1800 leya hy
Reply
Tabool ads will show in this div