سلمان خان نے مشکلات میں گھری Jacqueline Fernandez سے دوریاں اختیار کرلیں
دہلی پولیس 6 دن سے بالی ووڈ ایکٹریس سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کی مسلسل پوچھ گچھ کے سبب بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی دوست جیکیولین سے رابطہ ختم کر دیا ہے
اچھے وقت میں تو ہر کوئی آپ کا ساتھ دیتا ہے، مگر مشکل وقت میں ہی اصل دوست اور چاہنے والوں کا معلوم ہوتا ہے ۔ سری لنکن بیوٹی جیکیولین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ کیونکہ جیکیولین فرننڈنس کا شمار بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے اچھے دوستوں میں ہوتا ہے، لیکن جب سے بالی وڈ ایکٹریس کا 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس میں شامل ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں جیکیولین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بڑھتی پوچھ گچھ کے سبب اب سلمان خان اپنی دوست سے رابطے میں نہیں ہیں ۔
بالی وڈ رپورٹس کے مطابق سلمان خان مزید کسی تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے۔ جیکولین سے دوری یا رابطہ نہ رکھنا بھی اسی کی ہی ایک کڑی نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ 6 دن سے پولیس بالی وڈ ایکٹریس جیکیولین سے مسلسل رابطے میں ہے۔
200 کروڑ کی اس منی لانڈرنگ کیس میں بالی وڈ ایکٹریس جیکیولین کے علاوہ بالی وڈ ایکٹریس Nora Fatehi کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔