منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف اور حمزہ شہبازآج عدالت میں پیش نہیں ہونگے
ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروا دی
شہباز شریف بیرون ملک دورے اور حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت ميں پیش نہ ہوئے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے سماعت کی۔ حمزہ شہبازاور شہباز شریف کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش نہیں ہونگے۔
موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف بیرون ملک کے دورے پر ہیں جب کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، حمزہ شہباز کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظورکرلیں۔ عدالت نے ریفرنس پر مزید کاروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
HAMZA SHEHBAZ
PRIME MINISTER SHEHBAZ SHARIF
تبولا
Tabool ads will show in this div