ڈرامہ سیریل ‘بیٹیاں’ کا پہلا ٹیزر جاری
ڈرامہ سیریل ‘بیٹیاں’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، ڈرامہ بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بنے گا۔
منفرد اور دلوں کو چھو لینے والی کہانی پر مبنی اس نئے ڈرامے کو معروف ڈرامہ رائٹر اسماء سایانی نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری میسم نقوی نے کی ہے۔
مرکزی کردار معروف اداکارہ فاطمہ آفندی ادا کریں گی، ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار محمد احمد، فہد شیخ جبکہ اداکاروں میں قدسیہ علی، تانیہ حسین اور ماہ نور حیدر شامل ہیں۔
ڈرامے کا پہلا ٹیزر دیکھنے کے بعد ڈرامہ شائقین نے اسے باقی روایتی کہانیوں سے منفرد قرار دیا اور اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف لکھتی ہیں یہ یوٹیوب پر اب تک کا بہترین ٹیزر تھا جو میں نے دیکھا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ لکھ کر لے لو یہ ڈرامہ بلاگ بسٹر ہونے والا ہے۔
ڈائلاگز سے متاثر ہوکر ایک صارف نے تعریف کی کہ شاندار مکالمے۔ ایک اور صارف لکھتی ہیں یہ ڈرامہ جذبات سے بھرا ہوا ہے جسے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، ایک صارف نے نیک خواہش کا اظہار کیا کہ بیٹیوں کی ذات پر بنا ہوا یہ ڈرامہ ہٹ ہوگا۔
بیٹیاں کی رائٹر اسماء سایانی پاکستان کی معروف ڈرامہ رائٹر ہیں جن کے لکھے ہوئے ڈرامے منفرد کہانیوں کی وجہ جانے جاتے ہیں۔
اسماء سایانی نے اس سے قبل پیا من بھائے، انتظار، یہ عشق، قسمت ، رشتے بکتے ہیں اور غلطی جیسے مشہور ڈرامے لکھے ہیں جنہوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔