کسی کھلاڑی پر ذاتی حملہ نہیں کرنا چاہئے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اچھا کریں یا برا باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، کسی کھلاڑی پر ذاتی حملہ نہیں کرنا چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا عاقب جاوید کو لگتا ہے کہ میں سلو کھیلتا ہوں، سب کی اپنی رائے ہوتی ہے، نہ ہم ان کی باتیں سنتے ہیں اور نہ ہی باہر کی باتیں اندر لیکر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کرکٹر بات ضرور کریں لیکن بحیثیت کھلاڑی آپ ان سب چیزوں سے گزرے ہوتے ہیں کہ کتنا مشکل ہوتا ہے اور کتنی ذمہ داری اور دباؤ ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا پچھلے 2 سال سے ہماری اوپننگ جوڑی کافی کامیاب رہی جس سے پاکستان کو کافی فتوحات ملی ہیں۔

انہوں نے کہا میرا اسٹرائیک ریٹ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، اپنی پرفارمنس کی فکر تھی، مڈل آرڈر کے پرفارم کرنے کی خوشی تھی۔

انہوں نے کہا ایشیا کپ میں ڈاٹ بال ہم نے زیادہ کھیلیں، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شاہین بولنگ شروع کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا بڑی سیریز ہے انگلینڈ کی ٹیم کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہے۔

Babar Azam

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div