پی آئی اے طیارے میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنیوالا مسافر دبئی سے ملک بدر

مسافر کو ہاتھ باندھ کر قابو کیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنیوالے مسافر کو دبئی سے ملک بدر کردیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 میں سوار پاکستان مسافر اسامہ عبداللہ نے جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پرواز میں خلل پیدا کرنا شروع کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس شخص نے مسافروں پر حملہ کیا اور جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا، مسافر نے اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے عملے کی ناک میں دم کردیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دماغی مسائل کا شکار تھا۔

مسافر نے لات مارکر جہاز کے شیشے کو نقصان پہنچایا اور کیبن کریو نے روکا تو اس نے عملے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو ایوی ایشن طریقہ کار کے مطابق ہاتھ پیر باندھ کر قابو کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حکام نے مسافر کو ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور اس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے دن اسے ڈی پورٹ کردیا۔

ویڈیو میں ایک مسافر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پشاور سے روانگی کے وفت یہ مسافر بالکل ٹھیک تھا لیکن ٹیک آف کے بعد اس نے ایسی حرکتیں شروع کردیں، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

PIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div