کیا پاک انگلینڈ سیریز کی ٹرافی کا ڈیزائن چوری شدہ ہے؟

دونوں کپتانوں نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی

کیا پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ڈیزائن چوری کیا گیا ہے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر دونوں کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کرایا۔

سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل (20 ستمبر) سے ہوگا، سیریز کے پہلے چار میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تاہم ٹرافی کی رونمائی کے کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسے فٹبال کی مشہور لیگ یوفا (UEFA) کا چربہ قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے یوفا اور پی سی بی کی ٹرافی کی تصاویر شیئر کرکے اسکے ڈیزائن کو چوری شدہ قرار دے دیا۔

بظاہر دونوں ٹرافیوں میں کافی مشابہت ہے لیکن دونوں میں کیے گئے چاندی کے کام میں بڑا فرق موجود ہے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div