مخالفین نواز شریف کو پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتا دیکھ رہے ہیں، مریم نواز

نوازشریف کے مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، رہنما (ن) لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نواز اور شہباز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

رہنما (ن) کا کہنا تھا کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں تحریر ہے کہ نوازشریف کو گرانے کی کوشش کرنے والے خود تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن گئے۔ نوازشریف قائم رہا اور قائم رہے گا انشاءاللہ۔ عوام اور نواز شریف کا رشتہ لازوال ہے۔

pmln

PTI

maryum nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div