اکتوبر میں انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو اگلی حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا، عمران خان

تحریک انصاف کے ممبران پرویز الہی سے براہ راست رابطے سے گریز کریں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ اگر اکتوبر میں ملک میں انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو پارٹی کے لیے اگلی حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے جنوبی پنجاب کے ممبران سے بات چیت میں انکشاف کیا کہ اکتوبر میں انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو پارٹی کو اگلی حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا۔

عمران خان نے اپنے ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کو ہر قیمت پر اگلے مہینے عام انتخابات کا اعلان کروانا ہے، تمام ممبران 23 اور 30 ستمبر کو اپنے حلقوں میں مہنگائی پر احتجاج کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں حقیقی آزادی مارچ کی کال دوں گا۔

عمران خان نے اپنے ارکان کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے ممبران وزیر اعلی پنجاب سے براہ راست رابطے سے گریز کریں، اور جماعت کے ایم پی ایز میاں اسلم اقبال کے ذریعے اپنے کام پرویز الہی سے کہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم پی ایز کو پرویز الہی سے رابطے سے روکنے کا مقصد ممبران کو متحد رکھنا ہے، ڈر ہے ضرورت پڑنے پر پرویز الہی پنجاب اسمبلی کو فورا تحلیل نہیں کریں گے۔

IMRAN KHAN

PTI Punjab

Tabool ads will show in this div