محبت میں ناکامی پربھارتی اداکارہ کی خودکشی

29 سالہ Deepa کی پھندہ لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے ملی

تامل فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ Pauline Jessica جو کہ دیپا کے نام سے جانی جاتی تھیں ، اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپا کئی برسوں سے چنئی میں تنہا مقیم تھیں۔ دیپا کے رشتہ دار اسے مسلسل فون کر رہے تھے، لیکن وہ جواب نہیں دے رہی تھی۔ جب دیپا نے لوگوں کی کالیں اٹھانا بند کر دیں تو پربھاکرن نامی ان کا دوست اداکاری کی خیریت معلوم کرنے گھر پہنچ گیا۔  .

پربھاکرن نے پولیس کو اطلاع دی تو خودکشی کا معاملہ سامنے آسکتا ہے۔ پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیپا کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کے ساتھ یہ تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دار کود کو ہی قرار دیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

29 سالہ دیپا کا اصلی نام پاؤلین جیسیکا تھا اور وہ کئی فلموں میں کام کررہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپا ایک شخص سے شدید محبت کرتی تھیں لیکن کچھ عرصے سے دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ اسی پریشانی کی وجہ سے دیپا نے موت اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ میں کئی اداکار اور اداکارؤں نے مختلف مسائل کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا، اس کے علاوہ گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے کوریو گرافرابھیجیت شندے نے بھی خودکشی کی تھی۔

انڈیا

Tamil actress

Yasir palari Sep 19, 2022 04:45pm
Palari
Reply
Tabool ads will show in this div