دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے قبل ہی کئی ریکارڈ توڑدئیے
پاکستانی فلم The Legend of Maula Jatt کے ٹریلر کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 60 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔ پنجابی زبان میں پیش کی جانے والی فلم 13 اکتوبر سے سینما گھروں کی زیننت بننے جا رہی ہے
فلمی شائقین کو پاکستانی فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ کا انتظار بے صبری سے تھا۔ وہیں ماہرہ اور فواد کی مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیےبھی بے تاب ہیں ۔ لیکن اس مرتبہ فواد اور مائرہ کی یہ آن اسکرین جوڑی پنجابی بولتی دکھائی دے گی ۔
فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ کا ٹریلرچودہ اگست کو ریلیز کیا گیا ، ٹریلر ریلیز کے ایک ماہ بعد تک اسے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے فیس بک ، انسٹاگرام ٹیوٹر ، یوٹیوب ، ٹک ٹاک پر تقریبا ساٹھ ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فلم کے ساتھ ہوا کہ اسے ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر بہت اچھا رسپانس ملا .
اس فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں جنہوں نے 1979 میں پہلی مرتبہ مولا جٹ کے ڈائیلاگز لکھے تھے ۔ انہوں نے سلطان راہی اور مصفطیٰ قریشی کے لئے جو ڈائیلاگز لکھے۔چار دہائیوں بعد اس مرتبہ انہوں نے فواد اور حمزہ علی عباسی کے لیے مقالے لکھے ۔
فلم کی تشہیر کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ یہ فلم 13 اکتوبر سے بڑے پردے کی زینت بننے جا رہی ہے ۔