پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی خوش گپیاں

میزبان اور مہمان کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی

کراچی میں پاکستان اورانگلینڈ کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے بعد آپس میں خوش گوار موڈ میں نظرآئے۔

اتوار کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد میزبان اور مہمان کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

پاکستان کے بیٹرز شان مسعود اورآصف علی انگلش کرکٹرایلکس ہیلز کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔تینوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بھی رہے ہیں۔ ایلکس ہیلز نے آصف علی کا بیٹ بھی چیک کیا۔

انگلش کپتان جوزبٹلر نے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی حوصلہ افزائی کی۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے معین علی اور عادل رشید کو گلے لگایا۔ محمد نوازاور حارث رؤف کو ڈیوڈ مالان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div