شان ٹیٹ کو نسیم شاہ میں اپنی جوانی نظر آنے لگی

نسیم شاہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت ہیں، شان ٹیٹ

پاکستان کے بالنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی بالر شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شان ٹیٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے پاکستان آنے سے یہاں کے لوگ بہت خوش ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان ٹی 20 سیریز میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوں گی۔

بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین فاسٹ بولرز ہیں، میرے تمام فاسٹ بولرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، مجھےاندازہ ہےفاسٹ بولر کو جب کریمپس ہوتے ہیں تو کتنادرد ہوتا ہے۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ ایشیاکپ میں جب نسیم کو ٹانگ میں درد ہوا تو میں اسے لینے گراؤنڈ گیا، نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں ، نسیم شاہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے متعلق شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ، شاہین بہتر ہورہے ہیں صرف اتنا جانتا ہوں۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

NASEEM SHAH

shoun tait

Tabool ads will show in this div