‘جن ممالک نےفضائی آلودگی پھیلائی وہ پاکستان کانقصان پوراکریں’

تمام بڑے ممالک پاکستان کے قرضے معاف کریں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے فضائی آلودگی پھیلائی وہ پاکستان کا نقصان پورا کریں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ہر کسی نے کہا کہ ہمیں ڈبویا گیا ہے، سندھ کے ایک علاقے میں عوام کو بچانے کے لئے فوج نے ایک جگہ کٹ لگایا، فوج موقع سے چلی گئی تو جاگیرداروں نے پھر بند کا کٹ بند کردیا اور لوگ پھر روتے رہ گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ سیلاب سے 10 ارب ڈالر کا براہ راست اور 27 ارب ڈالر تک بالواسطہ نقصان ہوا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مدد کا مطالبہ کرکے بہترین کام کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جتنے ممالک نے فضائی آلودگی پھیلائی، وہ پاکستان کا نقصان پورا کریں، پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کرے ، تمام بڑے ممالک پاکستان کے قرضے معاف کریں۔

SIRAJ UL HAQ

JAMAT-E-ISLAMI

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div