قومی ٹیم کو دی گئی سیکیورٹی کھلاڑیوں کیلئے وبال جان گئی

ملاقاتوں اور باہر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے قومی ٹیم کو دی جانیوالی صدارتی سطح کی سیکیورٹی کھلاڑیوں کے لیے وبال جان بن گئی۔

کھلاڑیوں کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں جبکہ باہر سے کھانا منگوانے پر بھی پابندی عائد ہے، پی سی بی سکیورٹی اور سندھ پولیس نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ آپ ہوٹل سے باہر جا سکتے ہیں نہ کوئی ملنے آسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی انتہائی سخت سیکیورٹی انتطامات کی وجہ سے نالاں ہیں اور انکا کہنا ہے کہ انہیں کم ازکم باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت تو دی جائے۔

PCB

security plan

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div