کراچی کے شہری نےرکشے کو جیپ کی شکل دے دی

جیپ کے کئی خریدار موجود ہیں لیکن اسے نہیں بیچوں گا، عبدالرزاق

کراچی کے شہری عبدالرزاق نے رکشے کو جیپ کی شکل دیکر سب کو حیران کردیا ۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس کی ایک مثال کراچی کے عبدالرزاق ہیں، جنہوں نے معمولی سے اوزاروں اور ایک چھوٹی سی دکان میں رکشے کو جیپ کی شکل دے دی۔

عبدالرزاق کہتے ہیں کہ وہ فرنیچر بنانے کا ہنر بھی جانتے ہیں، لوگ بیرون ملک سے اپنے فرنیچر کی تصاویر لاتے تو وہ انہیں ہوبہو ویسا ہی فرنیچر تیار کرکے دیتے تھے۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میں آٹو موبائل شعبے میں اپنا نام بنانا چاہتا تھا، اس لئے 3 پہیوں والی گاڑی کو جیپ کی شکل دی۔ اس کام میں اس نے مجموعی طور پر ڈیڑھ ماہ صرف کئے۔

صرف آٹھویں جماعت تک ہی تعلیم حاصل کرنے والے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اس کی بنائی جیپ کی بدلے میں 5 لاکھ روپے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس گاڑی کو نہ بیچیں کیونکہ اس سے ہی انہیں عزت ملی ہے۔

AUTO

rikshaw

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div