آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیراعظم کی مشاورت کس سے ہوگی؟

فیصلہ جلد ہوجائے گا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اہم تقرری کی تاریخ ابھی دور ہے، تاہم اس سلسلے میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی وزارت دفاع اور جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) سے مشاورت ہوگی۔

لندن میں نمائندہ سما سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ صرف عمران خان نے رونا پیٹنا مچا رکھا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اکتوبر کے آخر میں اس معاملے پر وزرات دفاع اور جی ایچ کیو کی وزیراعظم سے مشاورت ہوگی اور فیصلہ جلد ہوجائے گا، اس فیصلے میں دو سے تین ہفتوں سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Nawaz Sharif

Pakistan Army

coas

لندن

ISPR

ARMY CHIEF

KHAWAJA ASIF

Shehbaz Sharif

Tabool ads will show in this div