انقلاب دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عمران خان

فوری انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں، سابق وزیر اعظم

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سانق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انقلاب دہلیز پر دستک دے رہا ہے انتخاب کے ذریعے اسے راستہ فراہم کیا جائے۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے ان کا بھرپور ساتھ دینا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب دہلیز پر دستک دے رہا ہے، انتخاب کے ذریعے اسے راستہ فراہم کیاجائے۔

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ

اس سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے پہلے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBDPunjab) میں 100 سے زائد کثیر المنزلہ عمارتوں کی گنجائش ہوگی اور ملکی معیشت کو 600 ارب روپے سے زائد سرمایہ میسر آئے گا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کثیر المنزلہ تعمیرات کے مستقبل کے پیشِ نظر لاہور کے مین بولیوارڈ میں کام کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا جائے گا جس سے گرد و نواح کے پورےانفراسٹرکچر کو نئی ہیئت ملےگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBDPunjab) کو غیر استعمال شدہ سرمایہ معقول سرمایہ کاری میں ڈھال کر دولت کی تخلیق کی راہ ہموار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بےپناہ صلاحیتوں کےحامل ایسے منصوبوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائےگی، مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مواقع کے ذریعے معاشی نمو اور خوشحالی آئے گی۔

PTI

IMRAN KHAN

punjab house

Tabool ads will show in this div