جنوبی پنجاب کے اراکین نے کنگز پارٹی بنانے کی تیاری کرلی

پارٹی کی سربراہی جہانگیر ترین اور مخدوم احمد کرینگے
Sep 18, 2022

رپورٹر: قذافی بٹ

مخالفین تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے۔

پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماﺅں کے درامیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی۔ سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس سے قبل دونوں رہنماﺅں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے۔ دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔

جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

PERVAIZ ELAHI

Jahangir Tareen Khan

MAKHDOOM AHMED MEHMOOD

SOUTH PUNJAB PARTY

سید اظہر بخاری Sep 20, 2022 08:57am
کچھ نہیں ھوگا جنوبی پنجاب کی لیڈر لوٹے اور منافق ہیں۔یہ نہ علاقے کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ ایک دوسرے کے ساتھ ۔کرپٹ ھے اس لئے اسٹیبلشمنٹ کے رحم و کرم پر ھوتے ہیں ۔اور جہاں سے پیسہ زیادہ نظر آرہا ھو وہیں چلے جاتے ہیں ۔جہانگیر کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی اور نہ احمد محمود کی۔۔البتہ یہ حکومتیں گرانے اور بنانے کے لئے استعمال ھو تے رہے ہیں اور ھوتے رہیں گے ۔بس ان کی حیثیت اتنی ہی ھے
Reply
Tabool ads will show in this div