ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل کا استعمال، عمران خان کو نوٹس جاری

وزیراعلیٰ کے پی کو بھی نوٹس جاری
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

عوامی جلسے اور الیکشن مہم کے دوران ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل کے استعمال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان اور محمود خان کو منگل 20 ستمبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سخت اقدامات پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر فضل شکور اور مشیر معدنیات کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ این اے 24 چارسدہ میں جلسے کیلئے 17 ستمبر کو بذریعہ ہیلی لاپٹر پہنچے تھے۔

ڈی ایم او کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آرہا، کیوں نہ وزیر اعلیٰ کے پی پر ضمنی انتخاب کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگادی جائے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے یہ بھی کہا کہ ایسی رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کیوں نہ امیدوار کو نااہل کرنے کی سفارش کردی جائے؟۔

انہوں نے نوٹس میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

charsadda

ECP

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div