بھارتی کوششیں ناکام، کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے آج پولنگ ہوگی

کینیڈا میں سکھ اور ہندو کمیونٹی میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے

بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، خالصتان ریفرنڈم کیلئے پولنگ آج (اتوار) کو ہوگی، کینیڈا کی حکومت نے خالصتان ریفرنڈم کو سکھوں کا جائز حق قرار دیدیا۔

کینیڈا حکومت نے خالصتان ریفرنڈم کو سکھوں کا جائز قانونی اور جمہوری حق قرار دیدیا۔

اتوار کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے پولنگ ہوگی، جس میں ٹورنٹو میں مقیم سکھوں سے سوال پوچھا جائے گا کہ کیا انہیں بھارت سے آزادی اور ایک آزاد ملک چاہئے؟

ریفرنڈم سے پہلے ہی کینیڈا کا ماحول کشیدہ ہے، گزشتہ روز بھارت نواز کچھ افراد نے خالصتان ریفرنڈم کی تشہیر کیلئے چسپاں پوسٹر پھاڑے، کینیڈا پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ ہندو مندر پر پوسٹر لگانے والے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے یہی اندازہ تھا کہ ریفرنڈم میں صرف ٹورنٹو اور اس کے قرب و جوار میں رہنے والے سکھ ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے مگر بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کجے بعد اب لگتا ہے کہ ٹورنٹو کے علاوہ دور دراز علاقوں کے سکھ بھی خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لیں گے۔

sikh

KHALISTAN REFRENDUM IN CANADA

Khalistan Referendum 2022

Tabool ads will show in this div