ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

اسٹیکر کے سوا نئے ماڈل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 موٹر سائیکل کا 2023ء ماڈل مارکیٹ میں لانچ کردیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق نیا ماڈل پیر 19 ستمبر سے مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ ہونڈا اٹلس نے نئے ماڈل میں سوائے نئے گرافکس کے اسٹیکر کے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ہونڈا اٹلس کی جانب سے گزشتہ 30 سال سے ایک ہی ماڈل نئے گرافکس اور نئے اسٹیکرز کے ساتھ ہر سال نئے ماڈل کے طور پر سی جی 125 صارفین کو پیش کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ ماڈل کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور سی جی 125 اسٹینڈرڈ ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 ماڈل پہلی مرتبہ 1992ء میں متعارف کرایا تھا، جس کے بعد اس رینج میں یہ سب سے مقبول ماڈل ہے لیکن کمپنی کی جانب سے ہر سال اس میں نئے ماڈل کے نام پر اسی پرانے ڈیزائن میں لانچ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے دیگر کئی موٹر سائیکل ماڈلز کی طرح یہ برانڈ بھی یکسانیت کا شکار ہوگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 کو طاقتور انجن اور پائیداری کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس ماڈل کی پائیداری اور کوالٹی میں کمی آئی ہے لیکن چونکہ مقابلے میں کوئی اور ماڈل نہیں ہے اور دیگر کمپنیوں کے ماڈلز کی کوالٹی اس سے بھی زیادہ گر گئی ہے لیکن اسی لئے گاہک اب بھی ہونڈا کی 125 خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹر سائیکل انڈسٹری جمود کا شکار ہوگئی ہے، پچھلے دو تین دہائیوں سے ایک ہی ڈیزائن میں اسمبلرز اپنے ماڈلز تیار کررہے ہیں۔

صابر شیخ کے مطابق سی بی 150 ایف، وائی بی آر 125 جی، جی آر 150 اور جی ڈی 110 قدرے بہتر ڈیزائن متعارف کئے گئے ہیں، اس کے سوا ایک ہی طرح کی موٹر سائیکلیں لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلے میں ہمارے پڑوسی ممالک چین اور بھارت میں ایک سے ایک نت نئے ڈیزائن اور ماڈلز میں موٹر سائیکلیں تیار کی جارہی ہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی اسمبلرز کو پاکستانی صارفین کو بھی موٹر سائیکلوں کی جدید اور نت نئے ڈیزائنوں اور کوالٹی کی رینج دینی چاہئے۔

Pakistani Actor

HONDA 125

تبولا

Tabool ads will show in this div
Maleek Awan Sep 17, 2022 10:05pm
Aslamualikum
Zumar Sep 18, 2022 06:11pm
Price resenabl honi chye
M MAHMOOD AHSAN Sep 18, 2022 09:46pm
ھنڈا کی 125والی موٹر سائیکل کا فرنٹ مڈ گارڈ ابھی تک 1982والا ہے
عابد حسین تور خامار Sep 20, 2022 01:52am
میرے پاس دبئی میں ہنڈا یونیکارم ہے 150 سی سی ایسی بائیک پاکستان میں ہنڈا والے قیامت تک بھی نہیں پیش کرینگے ہنڈا والے لوگوں کو دیکھ کر ویسی ہی کوالٹی بناتے ہیں پاکستانی ہر چیز خریدتے ہیں چاہے نقلی ہو یا چاہے ناکارہ ہو ایک سال تک اگر پاکستانی عوام نے ہونڈا کے پروڈکٹس نہیں خریدے تو دیکھنا کہ یہی کمپنی والے کیا کرتے ہیں لیکن انکو فائدہ ہے بھئی کہ بس اسٹیکر چینج کرکے وہی پرانی بائیک تیس چالیس ہزار مہنگی لگادے اور پاکستانی خوشی سے ایکسپٹ کریں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div