عمران خان کے وسیم اکرم پلس کی ایک اور کرپشن کہانی سامنے آگئی

کروڑوں کے سرکاری فنڈز لگاکر ذاتی جنگل کو باغ بنادیا

سابق وزیراعظم کے وسیم اکرم پلس کی کرپشن کہانیاں ایک ایک کرکے کھلنے لگیں۔

جنوبی پنجاب کو لاہورجیسا بنانے کے دعویدار سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ کے کروڑوں کے ترقیاتی فنڈزذاتی منصوبوں پرلگا ڈالے۔

چارصوبائِی محکموں نے وسیم اکرم پلس کے ذاتی جنگل کوقیمتی درخت لگاکر باغ بنادیا، بستی محمد بخش روح والا کی طرف جانے والی سڑک کا رخ بھِی باغ کی طرف موڑدیا گیا۔

محکمہ زراعت کے افسروں نے 8 ایکڑ پر مشتمل جنگل میں پہاڑ ختم کرکے امپورٹڈ درخت لگائے، زیتون، کھجور، بیری جیسے قیمتی درخت باغ کی زینت بنائے گئے۔

محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، ہائی وے اورپبلک ہیلتھ نے بھی سابق وزیراعلیٰ سے خوب وفاداری نبھائی اور چاروں محکموں نے بزدار کے تونسہ میں ذاتی جنگل کوباغ بنانے کیلئے تمام سرکاری وسائل لگادئیے۔

محکمہ آبپاشی نے باغ کیلئے ڈرپ اری گیشن سسٹم جبکہ پبلک ہیلتھ نے واٹرسپلائی سکیم دی، عثمان بزدار نے باغ کی رکھوالی کے لئے ذاتی کمرے پر لیوی فورس کی چوکی بنادی۔

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کوترقی یافتہ بنانے کے دعویدار بزدار سائیں کے حلقے میں لوگ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں، عثمان بزدار کے آبائی حلقے میں پکی سڑک ہے نہ کوئی اور سہولت موجود ہے، لوگ بیماروں کو کندھوں پر اٹھاکر پتھریلے راستے پر میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبورہیں۔

پانچ کروڑ روپے سے بنائی جانے والی بستی محمد بخش روح والا کا فائدہ عام لوگوں کا نہ ہوا، برساتی نالے بھی لوگوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گئے لیکن سرکاری فنڈز سے جنگل میں منگل منانے والے عثمان بزدار نے عوام کو برساتی نالوں اور پتھریلے راستوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا۔

Former CM punjab

USMAN BUZDAR

WASIM AKRAM PLUS

Tabool ads will show in this div