حدیقہ کیانی کے تیسرے ڈرامے کی پہلی جھلک

ڈرامہ سیریل ' پنجرہ ' کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ،ڈرامے میں حدریقہ کیانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں
<p>Facebook</p>

Facebook

ڈرامہ سیریل ’ پنجرہ ’ کی پہلی جھلک جاری کردی گئ ۔ اسماء نبیل کا تحریر کردہ ڈرامہ ،گلوکارہ حدیقہ کیانی کا تیسرا ٹیلی ویژن ڈرامہ ہوگا

پنجرہ ڈرامہ معروف ڈرامہ نگار اسماء نبیل کی تحریر ہے جو گذشتہ برس کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں تھیں۔ اس ڈرامے کی ہدایت دیں ہیں نجف بلگرامی نے ۔ ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی ، سنیتا مارشل ، فریحہ جبین ،عمیر رانا، عاشر وجاہت ، فرقان قریشی ، زنان حسین، اور ذہیب خان شامل ہیں۔

گلوکاری سے اداکاری تک کے اس سفر میں حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی طاقتور پرفارمنس سے ناظرین کو مسحور رکھنے کے مشن پر دکھائ دے رہی ہیں۔

ایک کے بعد ایک ڈراموں کے منتخب کردہ اسکرپٹ اور ان ڈراموں میں حدیقہ کیانی کے منفرد کردار ثابت کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف باصلاحیت گلوکارہ ہیں بلکہ بہت ذہین فنکار بھی ہیں۔

اپنے پہلے ڈرامے رقیب سے میں بھی حدیقہ کے منفرد کردار ثکینہ نے ناظرین کے دل جیت لیے ۔ رقیب سے بی گل کی تحریر جبکہ کاشف نثار نے اس ڈرامے کی ہدایات دیں ۔

وہ ڈرامہ سیریل دوبارہ حدیقہ کا دوسرا ڈرامہ تھا ، جس میں وہ غیر روایتی مہرو کے طور پر دلوں پرراج کرتی رہیں۔

حدیقہ بہت جلد اب تیسرے ڈرامے پنجراہ میں دکھائ دیں گیں۔ جس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے اسما نبیل نے لکھا ہے۔ اسما نبیل ایک ایسی ایک پاکستانی اسکرین رائٹر، شاعرہ ، پروڈیوسر اور تخلیقی مشیر تھیں۔ انہوں نے خدا میرا بھی ہے اور خانی جیسے مشہور پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے۔

Pakistani drama

Pakistani Actor

Hadiqa Kiani

LATEST PAKISTANI DRAMA

Tabool ads will show in this div