ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی جانب بڑھنے والا شخص گرفتار

آخری دیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا

لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی طرف بھاگنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ جمعہ 16 ستمبر کی رات 10 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک شخص نے ملکہ کے تابوت کی جانب دوڑ لگا دی۔

تابوت کی طرف بڑھنے والے شخص کو ڈپلومیٹک پولیس اور پارلیمنٹ پروٹیکشن پولیس نے پبلک ایکٹ آرڈر کے تحت حراست میں لیا۔

اس اقدام کے دوران ملکہ کے آخری دیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا تاہم بعد ازاں لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔

queen elizabeth

Tabool ads will show in this div