وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ

خراب موسم کے باعث دورہ ٹانک ملتوی

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) کا دورہ ٹانک ( Tank ) خراب موسم کے باعث ملتوی ہوگیا، تاہم وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر ہی سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج بروز ہفتہ 17 ستمبر کو موسم کی خرابی کے سبب میانوالی سے ٹانک روانہ نہ ہوسکے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر ہی سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرلیا۔

ہوائی اڈے پر بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی۔ وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

دورہ لندن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم لندن سے امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کے پی کے دوران وزیراعظم نے سيلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لینا تھا۔ وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں اور شاہراوں کی تعمیر پر بریفنگ بھی شیڈول تھی۔

دورے کے دوران شہباز شریف نے سيلاب متاثرين سے ملاقات اور ان کیلئے بنائے گئے سو گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

سیلاب زدگان کیلئے یہ گھر ڈبرہ کے مقام پر بنائے گئے ہیں۔ کوڑ قلعہ کے سامنے ڈبرہ ٹاؤن شپ میں ایک سو گھر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

7 ستمبر کو دورہ ٹانک کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دیں گے۔ یہ سنگ بنیاد نہیں ہے بلکہ مکمل گھر ہونگے۔

tank

ISPR

KP

NDMA

pm shehbaz sharif

FLOOD 2022

NFRCC

رضوان علی سومرو Sep 17, 2022 09:51am
وہاں تمھارے کپڑے کوی نہیں خریدے گا سمجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Tabool ads will show in this div