کیا بابر اعظم کسی کا مشورہ نہیں سنتے؟

کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز کا ٹوئٹر پر سوال پر ردعمل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بیٹنگ سے متعلق کسی کا مشورہ نہیں سنتا۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے مایہ ناز جنوبی افریقی بیٹسمین اور کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز سے سوال کیا کہ ’کیا آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر کے ساتھ بیٹنگ اسٹائل کے مسئلے پر کام کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔

ہرشل گبز نے مزید کہا کہ اگر بابر اعظم اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کرلیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ کے فائنل سمیت 6 میچوں میں صرف 68 رنز ہی بناسکے تھے۔

Pakistan Cricket Board

Babar Azam

HARSHAL GIBS

Tabool ads will show in this div