مولا جٹ اور نوری نتھ آمنے سامنے

نئی آنے والی پاکستانی فلم The Legend of Maula Jatt کی پروموشن کا آغاز ہوگیا ۔

پروموشن کے دوران فلم کے لیڈ ایکٹرز فواد خان اور حمزہ علی عباسی ایک دوسرے کو انٹرویو دیتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ پاکستان کی میگا بجٹ فلم رواں برس13 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جانے کو تیار ہے

نئی آنے والی میگا بجٹ پنجابی فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ کی تشہیری مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ جس میں فلم کی لیڈ کاسٹ میں شامل اداکارفواد خان اور حمزہ علی عباسی ایک انٹرویو دیتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

فلم میں نوری نتھ کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی نے بھی مولا جٹ کی ٹی شرٹ زیب تن کرکے فلم کی پروموشن کا حصہ بنے ۔

حمزہ علی عباسی کی اس پوسٹ پر ہمایوں سعید نے کومنٹ کیا اور لکھا کہ اتھے رکھ

فلم کی تشہیری مہم کے دوران ہی فلم کے ہیرو فواد خان کے آٹوگراف کی گئی ٹی شرٹ بھی فواد خان کے مداح کو گفٹ کی جائے گی ۔

Hamza Ali Abbasi

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

The Legend of Maula Jatt

Upcoming Movie

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div