پیپلزپارٹی اور شہباز میں تعیناتی کا مسئلہ ڈال کرعمران خان الگ ہوگئے، شیخ رشید

پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلزپارٹی اور شہباز شریف میں پڑ گیا ہے، عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلزپارٹی اور شہباز شریف میں پڑگیا ہے، عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہو گیا ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو نے شہباز شریف کے جہاز میں بیٹھ کر ثمر قند جانا بھی پسند نہیں کیا۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں، ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم (MQM) کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے، وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Tabool ads will show in this div