کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟
محکمہ موسمیات کیجانب سے کراچی میں موسلا دھار بارش کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ 16 ستمبر کو جاری بیان کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، جب کہ آج کراچی کا موسم آبر آلود رہے گا۔ صبح سویرے سے ہی کراچی پر گہرے سرمئی بادلوں کا گشت جاری ہے۔
بارش سے متعلق میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا ہوئی امکان نہیں ہے، تاہم آج دوپہر اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
درجہ حرارت کی بات کی جائے تو شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جب کہ صبح کے اوقات میں یہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمے کی رپورٹ کے مطابق صبح 10 بجے تک شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب79فیصد ریکارڈ کیا گیا۔