سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اگلے ہفتے لندن میں ہونے والا لیور کپ آخری ٹورنامنٹ ہوگا، راجر فیڈر
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں راجر فیڈر نے گرینڈ سلم اور ٹی پی ٹور ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے لندن میں ہونے والا لیور کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

انہوں نے دو صفحات پر مشتمل ایک نوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب 41 سال کے ہوگئے ہیں اور ان کے جسم کی بھی ایک حد ہے، لگاتار انجری اور آپریشن نے انکے جسم کو تھکا دیا ہے۔

راجر فیڈر نے کہا میں نے 24 سال میں 1500 سے زیادہ میچز کھیلے اور اب لگتا ہے کہ انہیں مزید نہیں کھیلنا چاہئے۔

راجر فیڈرر نے 1998 میں 16 برس کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پہلے گرین سلم ٹینس پروفیشنل 2003 میں ومبلڈن جیتا تھا۔

roger federer

tennis star

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div