زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران مزید 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے

ایک ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مرکزی اور شیڈولڈ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا کُل حجم 14 ارب 31 لاکھ 74 لاکھ ڈالر ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 69 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے مساوی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

dollar

sbp

FOREIGN RESERVES

Tabool ads will show in this div