جیکولین فرنینڈس کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

بھتہ خوری کے کیس میں بالی وڈ ایکٹریس کے متازعات بیانات ، اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے پھر بلایا جائے گا

دہلی پولیس کی اکنامک اوفینسز ونگ کے مطابق 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے معاملے میں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور پنکی ایرانی کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے۔

دہلی پولیس کی جانب سے بالی وڈ ایکٹریس جیکولین فرنینڈس اورپنکی ایرانی سے گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی۔ جس میں ان دونوں کے بیانات ایک دوسرے سے بلکل مختلف تھے ۔ سینئر پولیس افسر نے کہا کہ دونوں اداکاروں کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔

اس سے قبل ایجنسی کی طرف سے نورا فتحیٰ سے بھی 6 سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،جس کے مطابق نوارا فتحیٰ کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ چندر شیکھر کے مجرمانہ ریکارڈ سے بے خبر تھیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق کچھ چیزوں کی وضاحت کے لیے جمعرات کے روز اداکارہ نورا فتحیٰ اور ایرانی سے ایک بار پھر پوچھ گوچھ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ جیکولین کو بھی دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا تاہم اس کی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی

Bollywood actor

jacqueline fernandez

nora fatehi

Delhi Police

Pinky Irani

Tabool ads will show in this div