شعیب اخترکی ویرات کوہلی سے متعلق بڑی پیشگوئی

طویل عرصے تک کھیلنے کے لیے ایسا کرسکتے ہیں۔

سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو ٹی 20 فارمیٹ سے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے بعد ایک لائیو سیشن کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ ٹی 20 کے بعد ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ دوسرے فارمیٹس میں طویل عرصے تک کھیلنے کے لیے ایسا کرسکتے ہیں۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ویرات کی جگہ ہوتے تو وہ بھی ایسا ہی کرتے۔

شعیب اختر سے پہلے شاہد آفریدی نے بھی ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے شاندار کیریئر کے لیے کوہلی کی تعریف کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جب بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کریں، انہیں اپنی شاندار فارم میں ایسا کرنا چاہیے۔

shoaib akhtar

virat kohli

Tabool ads will show in this div