عمران خان سے نمٹنا 3 دن کا کام ہے، مریم نواز

عمران خان اسٹیک ہولڈر نہیں اسے لاؤنچ کیا گیا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ عمران خان کو تھپکیاں دی جارہی ہیں، اگر یہ تھپکیاں نہ ہوں اور جن کے لاڈلے ہیں وہ انہیں چھوڑ دیں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیانات حقائق پر مبنی ہوں تو کبھی نہیں بدلتے، اور میرے ماضی کے بیان حقیقت پر مبنی تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جو فتنہ ہے، انتشارہے، تباہی ہے اور فارن فنڈڈ ہے، پاکستان کی نئی نسل اور پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے اسے ڈالر دے کر تیار کیا گیا، پاکستان کی دشمن طاقتوں نے اسے فنڈ دیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ہے کہ اسے کس کس نے فنڈ کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اسٹیک ہولڈر نہیں اسے لاؤنچ کیا گیا ہے، اس نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات ہوں گے۔ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اس نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، اسے مخالفین کو نہیں بلکہ ملک کو خطرہ ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو سپہ سالار کی تعریفیں ہورہی تھیں، پھران کو میر جعفر بھی کہا، نیوٹرل بھی کہا، ماضی میں امریکہ کے خلاف بیانات دینے والے نے آج ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا کررکھا ہے، سفیرسے ابھی جو خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے اس کی تصویر باہر آگئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہے سن سن کر کان پک گئے ہیں، طلال چودھری اور نہال ہاشمی نے معافی مانگی پھر بھی انہیں سزا سنائی گئی، لیکن یہاں خاتو ن جج کو دھمکی دی جاتی ہے، پھر انجانے میں اسی شخص کو مضبوط کیا جاتا ہے اور معافی دی جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو للکارتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں، کسی کی عزت اچھال کر معافی مانگ لینا عمران خان کا وطیرہ رہا ہے۔ عمران خان کو ان سونگر جس نے بھی کرایا، اپنے کوچ کا نام بتائیں، عمران خان کو تھپکیاں دی جارہی ہیں، اگر یہ تھپکیاں نہ ہوں اور جن کے لاڈلے ہیں وہ انہیں چھوڑ دیں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذہبی انتشار پھیلانے والے آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں، یہ لوگ مجمع میں مذہب کو استعمال کرتےہیں، احسن اقبال عمران خان کے پھیلائے مذہبی انتشار کا شکار ہوئے انہیں گولی لگی، مذہب کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بری بات ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے، حکومت عمران خان کی بات نہ سنے یہ پاکستان کی تباہی ہے، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے جتھے لا کر پریشر ڈال کر الیکشن کی بات منوانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے، اگر عمران خان کو الیکشن کی تاریخ چاہیے تو اسمبلیاں توڑیں اورانتخابات میں چلے جائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اب سیلاب آگیا، ملک پر آفت آئی، سیلاب زدگان کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے، شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، وہ پھر بھی ہر جگہ جا رہے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے کام کررہے ہیں ، اور عمران خان صرف فوٹو سیشن کے لیے متاثرین کے پاس گئے، عمران خان نے 5 ارب روپے سوشل میڈیا سے جمع کیے اور انہیں میں بانٹ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی یا تیل کی قیمت بڑھانے پر اپنی جماعت کے ساتھ نہیں ہوں، نگران حکومت میں تو فیصلے نہیں ہوسکتے، جب نئی آئے گی تو فیصلے ہوں گے، اگلی حکومت اپنے پالیسی فیصلے خود لے گی، الیکشن کی قریب ہوتے ہی نواز شریف ،شہباز شریف اور جماعت بیٹھے گی۔

IMRAN KHAN

maryum nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div
ZAKA ULLAH KHAN Sep 15, 2022 07:49pm
JOKER

تبولا

Tabool ads will show in this div