انگلش کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا،جوزبٹلر

مداحوں کو اچھی انٹرٹینمنٹ دے سکیں گے

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں تاہم اس وقت یہاں کے لوگ سیلاب سے لڑرہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم مداحوں کو اچھی انٹرٹینمنٹ دے سکیں گے۔ کپتان نے بتایا کہ انگلش بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

کراچی آمد کے بعد مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے اور انگلش ٹیم کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہے، پاکستانی لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

جوز بٹلر نے بتایا کہ انجری کی وجہ سے سیریز کے ابتدائی میچز نہیں کھیل پاؤں گا،انگلش ٹیم میں لیون گسٹن اور بیئراسٹو کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں۔

انگلش کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاری کےلیے ہمارے پاس اچھا موقع ہے، میزبان پاکستان ٹیم بہت اچھی ہے اور ٹی 20 میں اچھا کھیلتی ہے، 7 ٹی 20 میچز ایک چیلنج ہیں اور ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا۔

جوز بٹلر نے کہا کہ اس دورے سے قبل پہلے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اور یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں البتہ انگلش ٹیم کے جو کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیل چکے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ سیلاب سے لڑرہے ہیں امید ہے کہ ہم مداحوں کو اچھی انٹرٹینمنٹ دے سکیں۔ کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ انگلش بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

ecb

PAKISTAN ENGLAND SERIES

jos butler

Tabool ads will show in this div