ریشم کی شوبزکیریئر کی سب سے بڑی غلطی

ذاتی طور پر ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہوں، ریشم کا ویڈیو بیان
<p>Facebook</p>

Facebook

کچھ دن قبل ہی اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

لالی وڈ ایکٹریس ریشم کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ۔ وائرل ویڈیو میں وہ دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کے دوران پلاسٹک بیگ بھی دریا میں پھینک دیتی ہیں ۔

اس تنقید کے بعد اداکارہ نے قوم سے معافی مانگی ۔ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ خود آلودگی کے حق میں نہیں ہیں ۔ لیکن جو کچھ ہوا وہ غیرارادی طور پر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں انسان ہوں ، غلطیاں انسانوں سے ہو جاتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پورے کیئر کی یہ سب سے بڑی غلطی تھی ۔ مجھے معاف کیا جائے کوشش کروں گی کہ ایسا کبھی نہ ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہیں ۔ ریشم نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔

شوبز

resham

POLLUTION

Environmental Pollution

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div