کراچی:سمندری ہوائیں بحال، رات گئے بوندا باندی متوقع
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں 3 روز بعد سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوچکی ہیں اور جمعرات کی صبح 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔تاہم رات کے اوقات میں سمندری بادلوں کے باعث بوندا باندی متوقع ہے۔
جمعرات کی صبح شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد رہا۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبرکو ایک اور لو پریشر بنے گا تاہم اس کم دباؤ سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔