افغان طالبان کا وادی پنج شیر میں 40 مخالف جنگجو ہلاک کرنے کا دعوی

101 جنگجوؤں کو گرفتار بھی کیا گیا

افغان طالبان نے 40 مخالف جنگجوؤں کو وادی پنجشیر میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی سربراہی میں مخالفین کے گروہ کے خلاف پنجشیر کارروائی کی گئی۔

افغان طالبان نے کارروائی کے دوران 40 جنگجوؤں کو ہلاک اور 101 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ مرنے والوں میں 3 کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

یہ گرفتاریاں صوبے کے روکھا،دارا اور آبشار ضلع میں کلیئرنس آپریشن کے دوران کی گئی۔

طالبان حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ جنگجوؤں کو کب ہلاک کیا گیا۔

افغانستان

TALIBAN

Tabool ads will show in this div