کراچی میں آج بھی بارش کے امکانات ہیں،محکمہ موسمیات

دن میں گرمی کا راج برقرار ہے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں بدھ کو بارش کے 30 فیصد امکانات ہیں۔

بدھ کو صبح سے ہی کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں صبح دن 10بجے درجہ حرارت31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اورہوا میں نمی کا تناسب76فیصد رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری تک جانےکا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 43 سے 45 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں آج بارش کے امکانات 30فیصد ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے جس کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

منگل کو شہرمیں سب سے زیادہ ساڑھے چونتیس ملی میٹربارش کورنگی میں ہوئی۔قائد آباداورسعدی ٹاؤن میں اٹھائیس،اٹھائیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

weather

MET OFFICE

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div