عشق کیجیے پھر سمجھیں ، صبا قمر

اداکارہ صبا قمر کا نیا برائیڈل شوٹ ، مداحوں کو بے حد پسند آیا

صبا قمر کا نیا برائیڈل شوٹ ، اداکارہ نے نامور ڈیزائینر ارم خان کے تیار کردہ عروسی ملبوسات کا شوکیس کیا

اس پوسٹ پر صبا قمر نے کیپشن بھی دیا : عشق کیجیے پھر سمجھیے۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شادی کے دن خوبصورت دکھائی دے، اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائینرز اپنی برائیڈل کلکشین کو تیار کرتے ہیں ۔

پاکستان کی نامور ڈیزائنر ارم خان نے عروسی کلکشین کو شوکیس کروانے کے لئے صبا قمر کو فیچر کیا۔ صبا کے زیب تن کیے جانے والے ڈریسز میں خوبصورت نگوں،موتیوں اور ستاروں کے جڑاوں سے ایمبرائیڈی کی گئی ۔ ملبوسات میں پیسٹل کلرزنمایاں نظر آیا ۔ جبکہ نیٹ کے کپڑے پرہیوی ایمبرائیڈری کی گئی ہے ۔

فش ٹیل نماں فراک کے نیچے فرل نیٹ کو منسلک کیا گیا ہے ۔ ارم خان کے تیار کردہ عروسی جوڑے میں نیٹ کے دوپٹے میں چاروں اطراف میں ایمبرائیڈڈ ماتھا پٹی کو ڈیزائین کیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر شئیر کے گئے صبا کی اس برائڈل شوٹ کو مداحوں نے سراہنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ کمنٹس سے بھی نوازا۔

کسی نے لکھا کہ : پھر ناکام ہوئے۔
صبا نے جوابی کمنٹ لکھا کہ سچا پیار ہمیشہ باقی رہتا ہے میرے دوست۔ کسی نے لکھا کہ : “ ہر پیار سچا نہیں ہوتا۔“

ایک اور نے سوال کیا کہ : کیا سچا پیار اب بھی کہیں موجود ہے؟

SABA QAMAR

fashionista

bridal photoshoot

Tabool ads will show in this div