نیب قانون میں ترمیم؛ راجا پرویز اشرف کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے راجا پرویز اشرف کے خلاف 6 ریفرنسز واپس بھجوادیئے

احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترامیم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے خلاف 6 ریفرنسز 7 سال بعد نیب کو واپس بجھوادیئے۔

اسلام آباد میہں احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے خلاف 6 رینٹل پاور ریفرنسز نیب کو واپس بجھوادیئے۔

واپس کیے گئے ریفرنس میں ریشماں، گلف، سمندری، رتوڈیرو، کارکے اور ستیانہ رینٹل پاور ریفرنسز شامل ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

راجا پرویز اشرف نے 2008 میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے لئے کرائے کی بجلی گھروں (rental power projects) کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

رینٹل پاور پراجیکٹس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی خب ریں تھیں، اس حوالے سے راجا پرویز اشرف اور دیگر لوگوں پر مختلف ریفرنسز دائر کئے گئے تھے۔

رواں برس کے اوائل میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا تھا۔

NAB

raja pervaiz ashraf

NAB Ordinance

Tabool ads will show in this div