ملک بھر میں ڈینگی بے قابو؛ مزید300 سےزائد افراد شکار،1 جاں بحق

گزشتہ روز پنجاب کے 1516 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا

ملک کے بیشتر علاقے اس وقت ڈینگی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ کراچی سے خیبر تک اب تک رواں ماہ سیکڑوں افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹے میں مزید 75 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق کے مطابق دیہی علاقوں سے 54 جبکہ شہری علاقوں سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کے باعث1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبر: پپیتے کے پتے ڈینگی کے مرض میں کتنے مفید

پنجاب کی صورت حال

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 1516 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، جن میں سے 1110 مقامات لاہور کے تھے۔

پنجاب بھر سے 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 115 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے 56، راولپنڈی سے 38، بہاولپور اور شیخوپورہ سے 3،3 جب کہ گجرانوالہ اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 629 مریض داخل ہیں جن میں سے 200 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

## 12 دن کا جائزہ

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 2392 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1224 کیسز 12 روز کے دوران رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے گزشتہ 12 روز کے دوران 464 جب کہ راولپنڈی سے 470 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے رواں برس ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

بلوچستان

گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے 2 اضلاع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق1 ہفتے کے دوران کیچ میں 74 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نور محمد قاضی کے مطابق رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 2974 ہے، کیچ میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 2629 جب کہ گوادر میں ڈینگی کے345 مریض سامنے آئے ہیں۔

نورمحمد قاضی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نصیرآباد، جعفر آباد اور سبی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

صوبائی ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

کراچی

ملک میں ڈینگی کے قاتل مچھروں کے سب سے زیادہ وار کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔

شہر میں ہر روز کم از کم 100 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہورہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

صرف 1 ہفتے کے دوران شہر میں ڈینگی کے قاتل مچھروں نے 5 افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ رواں برس ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہے۔

dengue

Tabool ads will show in this div