پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

نیب نیا ریفرنس دائر کرنا چاہتا ہے یا نہیں اس کا علم نہیں
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیر 12 ستمبر کو خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان ندیم ضیاء پیزادہ اور فرحان علی شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ نیب نیا ریفرنس دائر کرنا چاہتا ہے یا نہیں اس کا علم نہیں۔

ایک موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے ہونے والے ملزمان نے بیان حلفی دیا ہے۔ ملزمان کے بیان حلفی کے مطابق متاثرین کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت متاثرین سے ویری فکیشن کے لیے مہلت فراہم کرے۔

عدالت نے تفتشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div