عمران اشرف کا بطور چائلڈ آرٹسٹ پہلا ڈرامہ کون سا تھا؟
فیصل قریشی نے عمران اشرف کی سالگرہ کے موقع پران کے بچپن کے ڈرامہ سیریل Goodbye Reshma کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔
پاکستانی اداکارعمران اشرف اعوان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا۔ ان کے بچپن کے ٹیلی فلم گڈ بائے ریشماں کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔ وائرل ہونے والی یہ کلپ ڈرامہ سیریل گڈبائے ریشماں کی ہے جس میں عمران اشرف چھوٹے لڑکے ہیں۔ عمران اشرف کو فیصل قریشی کے ساتھ بنٹو کا کردار ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران اشرف کے مقبول ڈرامے
عمران اشرف نے ڈرامہ سیریلز دل لگی، تعبیر، رانجھا رانجھا کردی، کہیں دیپ جلے ، الف اللہ اور انسان، رقص بسمل سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھلا کر ناظرین کے دل جیتے ہیں۔ عمران اشرف نے ڈرامے الف اللہ اور انسان میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے پر شہرت حاصل کی. گیارہ ستمبر کو پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف کی برتھ ڈے منائی جاتی ہے ۔ علی عباس ، علی سکندر ، سمیع خان ، عبداللہ کادوانی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک دی