بگ باس سیزن 16 ، ایک نیا ٹوئسٹ

بگ باس سیزن 16 کے لیے بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بڑا انکشاف کردیا

گذشتہ 15 سیزن کے برعکس ، بگ باس کے سیزن 16 کے لیے سلمان خان نے بڑاانکشاف کردیا کہ اس بار بگ باس خود کھیلیں گے۔ سیزن 16 کا پرومو جاری

بگ باس 16 کے پرومو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا ہے کہ ان 15 سالوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم، لیکن اب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی۔“ پرومو میں سلمان خان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’ اس بار بگ باس خود کھیلیں گے ’

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شو میں حصہ لینے والوں میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا، منور فاروقی، کنیکا مان، عامر خان کے بھائی فیصل خان، ٹوئنکل کپور، شیون نارنگ، ارجن بجلانی اور فرمانی ناز شامل ہیں۔ عامر خان کے بھائی فیصل خان کو بگ باس 16 کا حصہ بننے کا موقع دیا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ پیش کش مسترد کردی ۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی متنازع اداکارہ اور سیاست دان نصرت جہاں کو بھی مبینہ طور پر شو کی پیشکش کی گئی ہے۔اضع رہے کہ بگ باس 15 کی ونر تیجسوی پرکاش تھیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس نئے ٹوئسٹ کے ساتھ بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟

کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ بگ باس سیزن 16 میں اس مرتبہ سلمان خان کے علاوہ شہناز گل کو بھی میزبانی کا موقع دیا جا رہاہے ۔

بگ باس کو پہلی مرتبہ 2006 میں نشر کیا یا جس کے پہلے سیزن میں ارشد وارثی نے میزبانی کی۔ شلیپا شیٹھی ، امیتابھ بچن ، سنجے دت ، فرح خان اور کرن جوہر بھی بگ باس میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Bollywood

Salman Khan

Shehnaaz Gill

bigg boss

Tabool ads will show in this div