کراچی:ایم کیوایم کےسابق مرکزکی عمارت آگ لگنےکےبعدمخدوش ہونےکاخدشہ

آگ بجھانے کے لیے مکان کی دیواریں اور بیرونی دیوار کو بھی گرادیا گیا تھا

ایم کیو ایم کے سابق مرکز نائن زیرو پرآگ لگنے کے بعدعمارت مخدوش ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایس بی سی اے کو عمارت کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پچھلے ہفتے کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک 8 کے مکان نمبر آر 493 اور 494میں آگ لگی تھی۔ان میں ایم کیوایم کا سابق مرکز نائین زیرو بھی شامل تھا۔

آگ بجھانے کے لیے مکان کی دیواریں اور بیرونی دیوار کو بھی گرادیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔

نائن زیرو پر آگ لگنے کے بعد اس عمارت کے مخدوش ہونے کے خطرات سامنے آرہے ہیں۔ ایس بی سی اے کو عمارت کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ایس بی سے اے کی ٹیکنیکل ٹیم عمارت کا جائزہ لے گی۔

MQM Pakistan

NINE ZERO FIRE

Tabool ads will show in this div