سجل علی کا اسٹائلسٹ کون تھا؟

بلیک غرارہ ، جیکٹ اور چوڑیاں ٹورنٹو فلم فیسٹول میں شرکت کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کے فیوژن لک پر مداحوں کے تبصرے

ٹورنٹو فلم فیسٹول میں سجل علی کی نئی فلم ?What’s Love Got To Do With It کی اسکرینگ ہوئی ۔ اداکارہ کی اسٹائلنگ اور میک اپ پرسوشل میڈیا کے صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

کالا غرارہ ، بلیک بلیزر، بلیک اینڈ وائٹ embroidered پرنٹڈ کروپ ٹاپ پر سرخ ریشم کی چوڑیاں ۔۔ اسٹریٹ بال اورماتھے پربینگز, ڈرک لیپ کلر اورعربیک آئی لائینر ۔۔ یہ لک اختیار کیا پاکستانی ٹاپ ایکٹریس سجل علی نےاپنی نئی بین الاقوامی فلم کی ٹورنٹو فلم فیسٹول میں اسکرینگ کے موقع پر

سجل علی ٹورنٹو فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر

فلم فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ سجل کے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا سجل بہت اچھی ہیں لیکن ان کا میک اپ اچھا نہیں ،ایک صارف نے لکھا کہ سجل کا ظالم اسٹائلسٹ کون تھا ؟

ایک صارف نے فیشن کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال سے تھوڑی سے تبدیلی سے سجل کی لک بہتر ہو سکتی تھی ، ان کا میک اپ اور بالوں کا اسٹائل بہتر ہونا چاہیے تھا ، بلیزر فٹٹ ہونا چاہیے تھا ، جس کی بازر بھی کم لینتھ کی زیادہ بہتر لگتیں ۔ سرخ چوڑیوں کے بجائے میٹالک چوڑیاں زیادہ اچھی لگتی ۔

پاکستانی ماڈل وینزا احمد نے سجل علی کے لیے لکھا کہ ایکٹریس کے لیے لکھا کہ سجل آپ فخر ہیں ،اور آپ نے بہت سوں کو متاثر کیا ، آپکی توانائی واقعی مثالی ہے ۔

پاکستانی ایکٹریس ثروت گیلانی نے سجل علی کے غرارے کی تعریف کرتے کہا کہ انہیں سجل کا فیوژن لک اچھا لگا ، ساتھ ہی ثروت نے سجل کو منفی رویوں اور تبصروں کے حوالے سے حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ لوگ خوبصورت دکھنے اور فیشن پولیس بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ ہمیں سیکھنا ہوگا کہ کامیابی کا جشن کیسے منایا جاتا ہے لوگوں کے منفی تبصروں واقعی ہی بہت افسوس کی بات ہے لیکن ہمیں فخر ہے پاکستان کی بہترین فنکار نے گلوبل پلیٹ فارم پر خود کو منوایا ۔

سجل کی فیوژن لک کے حوالے سے ایک انسٹا صارف نے لکھا کہ چوڑیوں کے ساتھ بلیزر اور شرارہ 90 کی دہائی والا میک اپ لک۔

ایک صارف نے لکھا کہ سجل کے اسٹائلنگ کا آئیڈیا اچھا تھا لیکن کالا لباس کیوں ، مگر ہمیں آپ پر فخر ہے سجل

film festival

Sajal Aly

fashionista

red carpet look

Tabool ads will show in this div